حجاب،برقعہ اور پردہ؛ پردے کیلئے نہیں اپنی حماقتوں کیلئے استعمال کررہی ہیں لڑکیاں; کالجوں کے اطراف واکناف میں لڑکوں کے ساتھ ہورہی ہیں عیاشیاں،والدین اور سماج کی نگرانی کی ہے اشد ضرورت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
شیموگہ:۔ لڑکیوں کے حجاب،برقعہ اور پردے کو لیکر مسلمانوں میں مسلسل بےچینی دیکھی جاتی رہی ہے ، خصوصاً کالجوں کوجانےوالی لڑکیوں کے تعلق سے پچھلے کچھ مہینوں سے بڑے پیمانے پراحتجاجات ہوئے ، اس سلسلے میں مہم چلائی گئی تھی اور مسلم لڑکیاں سڑکوںپر اترکر احتجاجات کرتےہوئے حجاب کو اپنا حق بنایاتھا،بعض لڑکیوں نے اسی حجاب کی وجہ سے اپنی تعلیم کو چھوڑکر قربانی دی تھی،لیکن اب یہی حجاب کئی لڑکیوں کیلئے بے حیائی کو انجام دینے کیلئے ہتھیار بن چکاہے۔شہرکی مختلف کالجوں کی لڑکیاں برقعہ پہن کر اپنے آپ کو چھپانے کی کوشش تو کررہی ہیں لیکن کھلے عام سڑکوں پر برتھ ڈے مناکر اس حجاب کی توہین کررہی ہیں۔شہرکے کوئمپورنگامندرکے پیچھے کا علاقہ، گاندھی پارک،لائن سفاری اور گاجنورڈیام کے قریب کئی ایسی برقعہ پوش لڑکیوں کو دیکھا جارہا ہے جو گھر سے تو باپردہ ہوکر نکل رہی ہیں،لیکن ان تفریحی مقامات پرغیر لڑکوں کے ساتھ اپنی خواہشات کی تکمیل کررہی ہیں ۔ پچھلے دنوں شہرکے کوئمپو رنگامندرکے قریب ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا،جس میں کچھ لڑکیاں ایک برتھ ڈے منا رہی تھیں اور نامحرم ان لڑکیوں کے منہ میں کیک ٹھونس رہے تھے۔ان حالات میں والدین اپنے بچوں پر شک شبہ بھی کرنا نہیں چاہتے ،کیونکہ جب وہ گھر سے نکلتے ہیں تو باپردہ اور مہذب ہوکر نکلتی ہیں،لیکن ان کی بے پردگی اور غیر مہذبانہ حرکتوں کو دیکھنا ہوتو کبھی کبھار کالجوں کے اطراف واکناف کاجائزہ لینے کی بھی ضرورت ہے ۔ بے پردہ ہوکریہ لڑکیاں بھاڑ میں جائیں ، لیکن باپردہ ہوکریہ اسلام کی توہین نہ کریں۔