مرکزی بجٹ2023  میں ملک کی عوام کیلئے کوئی راحت کا منصوبہ نہیں:اڈوکیٹ لیاقت علی خان

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
داونگیرے:۔ملک میں ہر فرد کے اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپیئے ڈالنے سالانہ دو کروڑ روزگار کےمواقع پیدا کرنے بے روزگاری کے خاتمہ کے ساتھ شفاف انتظامیہ فراہم کرنے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وعدوں پر عوام کو بے وقوف بنانے والی حکومت کے اس بجٹ میں ملک کی عوام کے لئے کوئی راحت کا منصوبہ نہیں دیکھائی دیتا اپپر بھدرا منصوبہ کو بجٹ میں مختص کی گئی رقم ناکافی ہے کسانوں کو دوا بیج اور کھاد کی قیمتوں کے معاملےپر بھی بجٹ میں کوئی توجہ نہیں دی گئی نوٹ بندی کے غلط فیصلے سے ملک کی معیشت کو جو نقصان پہنچا بجٹ میں صاف دیکھائی دے رہا ہےملک کے ہر شہری کے بینک اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ جمع کرنے کے وعدے کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جملہ کہا تھا بالکل ایسے ہی ملک کی عوام اس بجٹ کو جملے بازی سے زیادہ حیثیت اہمیت نہیں دے گی۔ ان خیالات کا اظہار مینارٹیز فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر جنتادل سنیئر وائس پرسڈینٹ اڈوکیٹ لیاقت علی خان نے مرکزی وزیر مالیات نرمالا سیتا رامن کے ذریعہ ایوان میں پیش کئے گئے بجٹ سے متعلق اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔