ویرا پور اردو سرکاری پرائمری اسکول کی میر معلمہ امتیاز بیگم کی سبکدوش پر تہنیت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

بھدراوتی:۔ سرکاری اردو اسکول ویراپور بھدراوتی کی میر معلمہ امتیاز بیگم کی سبکدوشی پر ایک تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ویرا پور کے سابق گرام پنچایت صدر شریف اور ڈاکٹر شبیر احمد خان اردو لیکچرر اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔امتیاز بیگم نے بحیثیت معلمہ اور میر معلمہ دونوں خدمات کو بخوبی انجام دی ہیں اور وہ اسی ماہ کی31 تاریخ کوسبکدوش ہونے جارہی ہیں۔اس موقع پر میر معلمہ امتیاز بیگم نےاپنی خدمات کے دوران اسکول ایس ڈی ایم سی اور اسکول کے تمام معلمین کاساتھ دینے پر شکریہ اداکیا۔