میڈیا جھوٹ پھیلارہاہے،جھوٹ کو سُننا چھوڑ دیں،صحیح میڈیاکی تائید کریں:بسوراجپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔پہلے اخبارات کے ذریعے سے خبریں حاصل کی جاتی تھیں اور ان اخبارات میں عوامی مسائل پر مبنی خبریں ہواکرتی تھیں،ان خبروں کو دیکھ کر حکومتیں عوام کے مسائل حل کرتے تھے،لیکن آج اخبارات میں صرف حکومتوں کی خبریں آرہی ہیں،اگریہ خبریں شائع نہیں کی جاتی ہیں تو اخبارات کو حکومتیں اشتہارات دینا بند کررہی ہیں۔ایسے میں بیشتر میڈیا جھوٹ پھیلا رہاہے،لوگوں کو چاہیے کہ وہ جھوٹ پھیلانے والے میڈیا کو پڑھنا اور سُننا چھوڑدیں اور صحیح میڈیاکی تائید کریں۔اس بات کااظہار کرناٹکا رائترا سنگھاکے ریاستی صدر بسواراجپا نے کیا ہے۔انہوں نے دائیں بازو فکر رکھنےوالے سیکولر افراد کی جانب سے شروع کئے گئے "ای دینا” (eedina) نیوز اپلیکیشن کا رسم اجراء کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کرنے کااہم ذریعہ میڈیاہے،آج فاشسٹ طاقتیں اسی میڈیا کا سہارالیکر پسماندہ طبقات ، دلتوں،کسانوں اور اقلیتوں کی آواز دبانے کی کوشش کررہے ہیں ، ایسے میں eedina نیوز اپلیکیشن کے ذریعے سے لوگوں کو صحیح خبریں پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس موقع پر تمہیدی کلمات پیش کرتے ہوئے سماجی جہدکار کے ایل اشوک نے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج میڈیا سرمایہ داروں کے تحت ہے،وہ اپنی ضرورتوں کے مطابق میڈیاکا استعمال کررہے ہیں۔جو میڈیا صحیح طورپر کام کررہا ہے اُس کی تائید میں عوام کو آگے آنا چاہیے۔اس موقع پرمزید ایک سماجی جہدکار اننیا شیوکمارنے بات کرتے ہوئے کہا کہ eedinaنیوز اپلیکیشن کی تخلیق سابق آئی اے ایس افسر ششی کانت سندھیل نے کی ہے،ان کے ساتھ قریب80 افرادکی ۓٹیم ہے جو عوامی مسائل پر ہمیشہ سے ہی آوازا ٹھاتے رہے ہیں۔اس طرح کے میڈیا کو ساتھ دینے کیلئے متحدہ طور پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔روزنامہ آج کاانقلاب کے ایڈیٹر مدثراحمد نے اس نیوز اپلیکیشن کا افتتاح کیا۔