شیموگہ میں چاقو کی نہیں امن کی تہذیب کی ضرورت ہے:وائی ایچ ناگراج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:شہر میں امن کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔چاقو چھری سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ امن کے پیغام کوعام کرنے کاکام کرناچاہئے ۔اس بات کااظہار کے پی سی سی کے رکن وائی ایچ ناگراج نے کہی۔انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے کئی دنوں سے شہر کے جوحالات ہیں اس کے لئے بی جے پی بالخصوص مقامی رکن اسمبلی ایشورپا ذمہ دار ہیں۔انہوں نے حال ہی میں شیموگہ میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی جانب سے دئے گئے بیان کی مزمت کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ کے لئے چاقو کی نہیں امن کے تہذیب کی ضرورت ہے۔پہلے ہی سے شہر کے حالات خراب ہیں ایسے میں رکن اسمبلی ایشورپا سادھوی برگیہ سنگھ ٹھاکر کو شیموگہ بلاکر شہر کے ماحول کومزید خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔بی جے پی ہرایک معاملہ کواچھال کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔مزید کہاکہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف  کانگریس نےپولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکے شکایت کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے۔ریاستی بی جے پی حکومت نے گیسٹ لکچرر س کےمسائل کوحل کرنے کاوعدہ کیاتھا لیکن اب تک پورا نہیں کیاہے۔حکومت نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے گیسٹ لکچررس کو ملازمت نکال دیاجارہاہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ گیسٹ لکچررس کی ملازمت کومستقل کیاجائے آشا اور آنگن واڑی کارکنان کے مسائل کوحل کریں۔پرانی پنشن کے معاملہ پر اسمبلی میں بی جے پی سے صرف ایک رکن نے ہی آواز اٹھائی اس موقع پر دیواکر اور ردھرش موجودتھے۔