داونگیرے :۔ سپتاگری اہسپتال اور تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن کی اشتراک سے دل کے مریض ،پیشاب میں پتھری کینسر وغیرہ بیماریوں کی جانچ اور مفت علاج کا اہتما م کیا گیا ،شہر کے امام محلہ میں موجود تنظیم المسلمین فندڈا سوسیشن دفتر میں تنظیم کے ذمہ دارون اور اسپتال عملہ کے ذریعہ اس کمیپ کا افتتاح عمل میں لایاگیا ،اس موقع سےتمام لوگ استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ،ماہر ین صحت کے مشورے پر کیمپ میں جانچ کے بعد مفت میں بی پی ،ای سی جی /2ڈی یکو اسکیانگ وغیرہ کی جائیں گی،خاص بات یہ ہے کہ بی پی یل ،انتودیا ،اکشیا بنا کیروسین، کارڈداروں کو ضرورت پر مفت میں آپریشن وغیرہ کا بھی انتظام کیا جائے گا کیمپ میں تشریف لانے والے اپنے ساتھ کارڈ ضرور لائیں ،جانچ میں مزید علاج کے لئے منتخب افراد کو بنگلورو سپتاگری اہسپتال جانے کے لئے مفت بس کی سہولت فراہم کی جائے گی ،افتتاح کے بعد صدر تنظیم المسلمین فنڈا سوسیشن دادو سیٹھ نے کہا اس موقع کا ہر ضرورت مند فائدہ اُٹھائے ،اس موقع پر کیمپ کے افتتاح میں تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن صدر ،نائب صدر یس کے امجد، سکریٹری شہنواز خان، کے علاوہ اراکین میں عمران رضا اہسپتال عملے میں ڈاکٹر فاطمہ، ڈاکٹر نور زہرہ، ڈاکٹر سوروپ،ڈاکٹر رتی رنجن،ڈاکٹر تیجسونی،ڈاکٹر ارجن،وغیرہ شریک رہے،امام محلہ نورانی شادی محل دفتر تنظیم المسلمین فنڈا سوسیشن دفتر میں منعقد اجلاس میں سیکڑون لوگ اپنی جانچ کرانے شریک رہے،شہر کے لوگوں میں تنظیم سے متعلق ایک اُمید پائی گئی کہ انتخاب کے موقع کئے گئے وعدوں پر پورا اُترنے کی سمت اقدام تصور کیا جانے لگا ہے۔
