اگرتلہ: ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لے کر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2024 کو ایودھیا میں رام مندر تیار ہو جائے گا۔کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے ملک آزاد ہوا ہے، کانگریس والے اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مودی جی آئے ایک دن صبح سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا اور مودی جی نے رام مندر کی بھومی پوجن مکمل کر کے اسی دن مندر کی تعمیر شروع کر دی۔ ایودھیا میں یکم جنوری 2024 کو رام مندر تیار ہوگا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج تریپورہ میں نامہ نگاروں کو بتایا، کہ عام انتخابات 2024 میں ہونے والے ہیں اور توقع ہے کہ مندر کا افتتاح حکمراں بی جے پی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، جو کہ مندر کی تحریک کو 1990 کی دہائی میں ایک قومی انتخابی قوت کے طور پر ابھرنے کی بنیاد قرار دیتی ہے۔نومبر میں، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ مندر کی تعمیر آدھے راستے کو عبور کر چکی ہے اور یہ اس سال دسمبر تک تیار ہو جائے گا۔
