چکمگلور :۔معروف تعلیمی اداروں میں شمارہونےوالے الامین زاہد ایم بی غنی اردوہائر پرائمری اسکول بازار میدان چکمگلور و کا 20واں سالانہ اجلاس نہایت شاندار پیمانے پر منایا گیا ۔جسکی صدارت عبدلبصیر مشرف نے ادا کی۔ جلسے کا آغاز سکول کے بچوں کی قرار اور نعت سے ہوا۔ مہمان خصوصی کے طورپر ملناڈ ویلفیئر چاریٹیبل ٹرسٹ کے صدر شعیب علی،کافی پلانٹر سید منیر احمد، محمد شاہد رضوی چیرمن ضلع وقف بورڈ چکمگلور،سید جمیل احمد سابق صدر میونسپل کونسل ،سی ین اسلمہ ،میونسپل کائونسلرانیس قیصر ،متولی مسجد اعظم التمش شریک تھے ۔تمام مہمانوں اورشرکا کا استقبال معلمہ پروین تاج نے کیا۔محمد شاہد رضوی نے اپنے خطاب کہاکہ والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دیں۔اردوہماری مادری زبان ہے ۔اسکی ترقی و ترویج کیلئےہمیں کوششیں کرنا چاہیے اورہمارے بچوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔سید جمیل احمد نے بھی اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔جسکےبعد صدر جلسہ نےبھی خطاب فرمایا۔اسکول کے بچوں نےمذہبی اور ثقافتی پروگرام پیش کیا اور انعامات حاصل کئے۔ تمام مہمانان خصوصی کی عزت افزائی کرتے ہوئے شال پوشی اور گلپوشی کی گئی۔میر معلمہ سیدہ سلیم انساء نےجلسے کی نظامت کرتے ہوئے اظہار تشکر پیش کیا ۔
