ضلع میں بلاک فنگس کیلئے دوا موجود ہے: ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ضلع میں کورونا وائرس اوربلاک فنگس کے علاج کیلئے ضروری طبی سہولیات، ادویات دستیاب ہیں ۔ اس بات کی معلومات وزیر برائے نگران کار کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئےکہاکہ ضلع کے 271 گرام پنچایتوں کےصدر، نائب صدر، پی ڈی او کے ساتھ ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ نشست میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی گائوں میں کوئی بھی آئے تو انہیں 14 دنوں کیلئے ہو م کوارنٹائن میں رہنا ہوگا،بعدازاں باہر گھومنے کی اجازت ہوگی۔ ٹاسک فورس بھی اس ضمن میں منظم طریقے سے کام کررہے ہیں۔ گرام پنچایت سطح پر ٹاسک فورس پوری طرح سرگرم ہے، ہفتے میں 2 دن تمام کی موجودگی میں درپیش مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔ لاک ڈائون کی معیاد کو بڑھادیا گیا ہے اورسخت لاک ڈائون کی وجہ سے شہر اور دیہی علاقوں میں لوگوں کی نقل وحمل میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دیہی سطح پر انفیکشن کے پھیلائو کوروکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں۔ ضلع میں کورونا اور بلاک فنگس کیلئے، دوائیں اورعلاج موجود ہے۔ اس تعلق سے مسلسل افسران سے معلومات بھی جمع کی جارہی ہیں۔ مزید ضلع میں مکمل لاک ڈائون نافذ ہوچکے دوسرا دن کامیاب گذارا ہےتوقع ہے کہ 7 جون کے بعد ضلع میں مکمل لاک ڈائون کو جاری رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی ۔ پہلے ہی لوگوں نے نقل وحمل کرنا کم کردیا ہےاورکورونا کے معاملوں میں بھی کمی آئی ہے۔