بنگلورو :۔بنگلورو میں منگل کی دوپہر، اسکوٹی پر سوار ایک نوجوان نے پہلے ایک بوڑھے کو ٹکر ماری اور پھر اسے ایک کلومیٹر تک گھسیٹتا رہا۔ وہ بار بار پیچھے مڑکردیکھتا رہاہے کہ کیا بزرگ شخص اب بھی اس کی اسکوٹی کے پیچھے ہے یا نہیں،انسانیت سے دور اس نوجوان نے آخرکار خوفزدہ ہوکر گاڑی روک دی، پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور متاثرہ شخص کو ہسپتال میں داخل کرایا۔واقعہ بنگلور کے ماگڈی روڈ کا ہے۔ متھپا نام کا ایک بوڑھا آدمی اپنی بولیرو کار میں کہیں جا رہا تھا۔ اسی دوران اسکویٹی پر سوار ساحل نامی نوجوان نے اسے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس دوران وہ موبائل پر بات بھی کرتا رہا۔ بزرگ اپنی گاڑی سے اتر کر ملزم کے پاس گئے۔ ساحل انہیں دیکھ کر بھاگنے لگا تو بوڑھے نے پیچھے سے ملزم کی اسکوٹی پکڑ لی۔ ایسا کرنے کے بعد بھی ساحل نہیں رکا بلکہ انہیں تقریباً 1 کلومیٹر تک سڑک پر گھسیٹتا رہا۔جس کی ویڈیو بنانے لگے تو ڈر گئے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحل بوڑھے کو اپنی اسکوٹی سے گھسیٹ رہا ہے۔ بوڑھے نے اسکوٹی کا پچھلا ہینڈل پکڑ رکھا ہے۔ کئی لوگ بوڑھے کو بچانے کیلئےاسکوٹی کا پیچھا کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود ملزم باز نہ آیا، لوگوں کی تعداد بڑھنے لگی تو ملزم ڈر کے مارے رک گیا۔بزرگ نے کہاکہ اگر وہ روکتا تو میں معاف کردیتا۔متاثرہ نے بتایا کہ ملزم نے میری گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ اگر وہ رک جاتا اور مجھ سے معافی مانگتا تو میں اسے جانے دیتا۔ اس نے بھاگنے کی کوشش کی تو میں نے اسکوٹی پکڑ لی۔ میں نے سوچا کہ وہ رک جائے گا، لیکن وہ مجھے گھسیٹنے لگا۔
