حج 2023کیلئے شناختی دستاویزات کا نافذ العمل ہونا شرط ہے

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر نیشنل نیوز
ریاض:۔حج2023 کے عازمین حج کے لئے ایک اطلاع جاری کی گئی ہے۔ جس مین وزارت حج وعمرہ نے واضح کیا ہے کہ فریضہ حج ادا کرنے والوں کے لیے شناختی دستاویزات کا نافذ العمل ہونا لازمی ہے۔اطلاعات کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’اندرون ملک سے عازمین حج کے دستاویزات نافذ العمل نہیں ہوں گے تو انہیں حج اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں کے لیے شناختی کارڈ اور غیر ملکیوں کے لیے اقامہ کم سے کم حج کے مہینے تک نافذ العمل ہو‘۔’یہی شرط خاندان کے سربراہ اور اس کے ما تحت افراد پر بھی لاگو ہوتی ہے‘۔واضح رہے کہ وزارت حج وعمرہ نے اندرون ملک سے حج کی خواہش رکھنے والے عازمین کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔