شیموگہ:۔عام آدمی پارٹی میں کرن کے کوضلع صدر اورنزیراحمد کوجنرل سکریٹری کے طور پرنامزد کیاگیاہے۔منگل کوپریس بھون میں منعقد اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی لیڈر وٹکٹ کہ دعویدار بی آر منوہرگوڈا نے یہ بات کہی انہوں نے مزید کہاکہ بوتھ وبلاک سطح پرکام کرپارٹی مضبوط کیاہے۔پارٹی میں دس ہزار افراد کورکنیت دی گئی ہے۔لوگ پارٹی کی طرف راغب ہورئے ہیں اس موقع پر نومنتخب جنرل سکریٹری نزیراحمد نے کہاکہ شیموگہ اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل منوہر گوڈا۔نیتراوتی۔کیبل بابو اور روی کرشن میں اب دوافراد پیچھے ہٹ گئے ہیں صرف منوہرگوڈا اور نیتراوتی ٹکٹ کہ دعویدار میں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی کوپروان چڑانے نے کے لئے گھرگھر جاکرکام کیاہے۔پارٹی ابھرکرسامنے آرہی ہے ۔انہوں نے گروپ بندیوں ترديد کرتے ہوئے کہاکہ یہ سچ ہے کہ پارٹی کومضبوط کرنے کے لئے گروپوں کی شکل میں کام کیاگیا اب کسی طرح کہ گروپ بندیاں نہیں ہیں۔سب کچھ ٹھیک ہے تمام متحدہ ہوکرکام کرئے ہیں۔پارٹی کہ کچھ اپنے اصول ہیں اس کہ تحت ہی کام کیاجائے گا اس موقع پرصدر کرن کے نے کہاکہ پارٹی میں گروبندیاں کادور گزرگیا اس وقت کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی تھی اب باقاعدہ ذمہ داریاں دی گئی ہیں جیسے ہی گروپ بندیاں ختم ہوگئی ہیں ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ ہونے والے آسمبلی انتخابات میں ضلع کے سات اسمبلی حلقوں سے امیدواروں کوکھڑا کیاجائے گا شکاری اور شیموگہ دیہی اسمبلی حلقہ سے طاقتور امیدوار کھڑاکئے جائیں گے اس موقع عارف۔روی کرشن۔شیوکمار۔ہرش اوردیگرذمہ دار موجودتھے۔
