داونگیرے :۔شہر کے جنوب اسمبلی حلقہ کے جنتادل یس سے متوقع اُمیدوار جے امان اُللہ خان کے مکان میں غیر سیاسی طور پر ایک نشست منعقد ہوئی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں مختلف اداروں اور تنظیموں سے وابسطہ افراد ،ملی قائدین ، اداروں تنظیموں کے ذمہ داروں کے ساتھ جنتا دل یس ریاستی صدر سابق مرکزی وزیر سی یم ابراہیم نےقوم کو درپیش بہت سارے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے اسمبلی حلقے ایسے ہیں جہا ں مسلم ووٹوں کی تعداد فیصلہ کُن ہوتے ہوئے قوم کو مناسب مواقع فراہم نہیں آنے والے عام اسمبلی الیکشن میں مسلم قوم دیگر طبقات کے ساتھ اپنے بہتر تعلقات کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ حلقوں میں کامیابی حاصل کرسکتی ہے ،سی یم ابراہیم نے مزید کہا کہ میں نے جن پر محنت کی اور اقتدار تک پہنچایا اُنہی سے مجھے دھوکہ ہوا ،میراسیاسی میدان میں رہنے کا مقصد میری قوم کو سیاسی اعتبار سےطاقتور بنانا ہے،جو پارٹی مسلم قوم کے ساتھ زیادہ دُ شمنی کرتی تھی اُسی پارٹی کی اعلیٰ قیادت آج مسلمانوں سے ہمدردی کی بات کرنے پر مجبور ہے،یہ ہے ملک کا دستور اور دستور میں دئے گئے ووٹ کی طاقت مسلم قوم کے ووٹوں کی طاقت یہ ہے کہ کسی بھی پارٹی کو اقتدار تک پہنچانے یا اقتدار سے بے دخل کرنے کی طاقت اس قوم کے ووٹوں میں مگر افسوس قوم خود ہی سیاسی طور پر بیدار نہیں دیکھائی دیتی لہذاء سیاسی طور پر اب بیداری ضروری ہے پانی سر سے سے اوپر گذرنے پر بھی جو قوم اپنی سمجھ بوجھ سے کام نہیں لیتی وہ ماحول میں اپنے آپ کو تلاش کرنے کی بھی اپنے اندر بیداری نہیں رکھتی تو آسمان سے قیادت نہیں اُترے گی،سابق وزیر اعظم ہیچ ڈی دیوئےگوڈا، اور سابق وزیر اعلیٰ ہیچ ڈی کمار سوامی نے جو اعتماد کیا اور ریاستی صدر منتخب کیا ،قوم کے بااثر افراد ،مذہبی رہنماء ،مفکر،مدبر ،عام عوام کی ذمہ داری ہے اور فیصلہ لینا ہےہماری اپنی قیادت والی سیاسی پارٹی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال وقت کا تقاضہ ہے،صوفیائے کرام کی زندگی سادگی کا نمونہ ہوتی ہےاُن کے خیالات اور اُن کی سوچ کواپنےلئے راہ عمل بناکر زندگی گذارنے سے زندگی آسان اوربہتر ہوتی ہے معاشرے کی تعمیر ہم سب کی ذمہ داری ہونی چاہیئے،اجلاس میں داونگیرے جنوب اسمبلی حلقہ سے جنتادل یس کےمتوقع اُمیدوار جے امان اُللہ خان،جنتادل یس ریاستی سکریٹری ٹی اضغر،تنظیم المسلمین فنڈ اسوسیشن کے سکریٹری شہنواز خان ،شفیع اُللہ ،اڈوکیٹ نذیر احمد، کلاسک اسوسیٹ کے مالک انجینئر سمیر خان ،یو یم منصور علی،ضمیر احمد ،ایپا دادو ،نیاز خان ،فاروق شیخ احمد وغیرہ شریک رہے۔
