تریکرے میں تکمیل ناظرہ قرآن کریم کا جلسہ 

اسٹیٹ نیوز
تریکرے:۔مدرسہ نورالھدی مسجد اقصی تریکرے کے زیراہتمام مسجد اقصی میں جلسہ تکمیل ناظرہ قرآن کریم منعقد کیا گیا ۔جلسے کی صدارت مولانا سید نظام الدین بانی ومہتمم مدرسہ منیر الھدی تریکرے نے کی، مہمان خصوصی مولانا  فضل الرحمن قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع شیموگہ ،مفتی توقیر چکمگلور ،مفتی جمیل احمد خطب وامام مسجد معراج  اور مفتی محمد شعیب چکمگلور تھے ۔جلسے کا آغاز سید مسعود کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔سید اسعد نے حمد اور زید کوثر نے نعت پیش کی۔ مولانا محمد صادق خطب و امام مسجد اقصی نے صدر جلسہ مہمان خصوصی اور حاضرین کا استقبال کیا۔مدرسہ نورالھدی کے 18 طلبہ نے علماء کرام کے سامنے قرآن مجید کا آخری سبق سنا کر قرآن تکمیل کیا ۔مفتی توقیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نبیﷺکی مشہور حدیث تم میں سے بہترین انسان وہ ہے جو قرآن کو سیکھنے اور دوسروں کو سیکھائے قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے عمر کی قید نہیں ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کے جو لوگ قرآن پڑھنا نہیں جانتے وہ لوگ قرآن کو ضرور سیکھنے کی کوشش کریں ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ قرآن مجید کو پڑھے اور اس کے تعلیمات پر عمل کریں ۔مولانا فضل الرحمان نے تقریر میں ان تمام طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کے اکثر لوگ قرآن کریم کو گھروں میں سجا کے رکھے ہیں دوکان و مکان کی افتتاح پر یا کسی کے انتقال پر پڑھنے والی کتاب بنا دیا ہے گھروں میں قرآن کی تلاوت کو اپنا عادی بنانے قرآن کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کریں ۔مفتی جمیل احمد نے قرآن کریم کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔نامہ نگار ادریس اصغر نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوے کہا کے دینیات کا مکتب شہر تریکرے میں پچھلے 10سال سے چل رہا ہے جس میں سیکنڈوں بچون نے قرآن کریم مکمل کیا ہے مکتب کے ذمہ داران اور اساتذہ بڑی فکر محنت مشقت سے اس مکتب کو چلارہے ہیں قابل تعریف اور مبارک بادی کے حق دار استاد مولانا محمد صادق حافظ عبد الرحمن حافظ محمد ارشاد کافی محنت اور لگن سے اپنا فرض انجام دے رہے ہیں ۔آخر میں صدر جلسہ مولانا سید نظام الدین نے اپنی صدرارتی خطاب میں تمام طلبہ و طالبات کے ساتھ ان کے والدین کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کے اساتذہ نے اپنا فرض نبھایا مگر والدین نے بھی اپنی ذمہ داری با خوبی کے ساتھ نبھای آخر میں مولانا کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔