شیموگہ:شیموگہ شہرکے او۔ٹی روڈ پر موجود ملناڈ لائف لائن اسپتال اب نئی عمارت میں منتقل ہوچکی ہے،اس اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی اور ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ طبی شعبے میں نئے دورکا آغاز ہونے جارہا ہے۔ شہرکے بائی پاس روڈپر قریب 100 بیڈ پر مشتمل اسپتال کاافتتاح اسپتال کے ایم ڈی کے بی بشیراحمدنے کیا ہے ۔ ڈاکٹر عرفان احمد ایچ بی او ر ڈا کٹر عادل احمدکرنول کی قیادت میں چلنے والی اس اسپتال میں کئی اہم نئے شعبوں کاآغازکیاگیا ہے ،جلدہی اسپتال کی خدمات نئی عمارت میں شروع ہونے والی ہیں ۔جنرل میڈیسن، گیناکلوجی،پیڈیاٹرک اور نیانوٹالوجی ، آرتھوپڈک سرجری،جنرل لیپارو اسکوپک سرجری، نفرولوجی ڈیالیسس، نیورلوجی اور نیوروسرجری ، پلاسٹک اینڈ وسکولار سرجری ، یورولوجی کی طبی سہولیات ہونگی،اس کےعلاوہ سٹی اسکیان،ای سی جی،ایکو کی سہولت بھی رہے گی۔شہرمیں ملت اسلامیہ کی جانب سے یہ پہلا اسپتال ہے جہاں پر ہائی ٹیک سہولیات دستیاب ہیں۔
