کرناٹک میں پی یو سی سال دوم کے امتحانات منسوخ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں

ضرورت پڑے تو ایس ایس ایل سی کے امتحانات بھی کرسکتے ہیں منسوخ:یڈی یورپا

بنگلورو:۔ایس ایس ایل سی امتحانات کے تعلق سے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپانے ایک اہم اعلان کرتےہوئے کہاکہ اگر ریاست میں کوروناقابومیں نہیں آتاہے تو ایس ایس ایل سی کے امتحانات بھی منسوخ کردئیے جائینگے۔اس سے قبل ریاستی ابتدائی اور ثانوی وزیر تعلیم ایس سریش کمارنے یہ اعلان کیا ہے کہ ریاست میں کوویڈ۔19اور بلاک فنگس جیسی مہلک وباء کی وجہ سے طلباء کی حفاظت اور خدشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی یو سی سالِ دوم کے امتحانات منسوخ کردئیے ہیں۔تمام پی یو سی سالِ دوم کے طلباء کو اگلے سال کسی درجہ کے ساتھ ترقی دی جائے گی جس کیلئے طلباء کی درجہ بندی کا اندازہ گذشتہ سال ضلعی سطح پر متعلقہ کالجوں میں ہونے والے پہلے پی یو سی امتحانات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ پی یو سی سالِ دوم کے امتحانات منعقد کرنے کی حکومت نے بہت کوششیں کی، مگر ریاست میںکورونااور بلاک فنگس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیاہے ۔امسال ریاست میں پی یو سی سالِ دوم میں 7سے لاکھ طلباء زائد امتحان دینے والے تھے ۔وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ریاست میں ایس ایس ایل سی کے تمام طلبا کو ترقی دی جائے گی اس سال کسی بھی طالب علم کو فیل نہیں کیا جائیگا،البتہ آگے حصول تعلیم کیلئے طلباء کو گریڈ دینےکیلئے جولائی کے دوسرے ہفتے میں امتحان کاانعقادکیاجائیگا،دسویں کاامتحان دو مرحلوں میں انعقادہوگا جس میںطلباء کو 2 پیپرس میں دینےہونگے ، پہلا پیپر کور سبجکٹ (ریاضی ، سائنس ، سوشل سائنس) پر مشتمل ہوگا اوردوسرا پیپر زبانوں پر مشتمل ہوگا (پہلی ، دوسری اور تیسری زبان) دونوں پیپرز معروضی نوعیت کے ہوں گے ، صحیح جواب کے انتخاب کے 4 اختیارات ، ہر مضامین میں 40 کثیر انتخاب کے سوالات (ہر سوالی پیپر کے 120 سوالات) پر مشتمل ہیں جولائی کے آخری ہفتے یا اگست کے پہلے ہفتے میں نتائج کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔