کرناٹک سے چوری کی گئی سرکاری بس تلنگانہ میں ضبط

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
گلبرگہ:۔ پولیس نے چہارشنبہ کے روز ریاست تلنگانہ کے ایک بس اسٹینڈ سے کلیانہ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (KKSRTC) کی چوری شدہ بس کا سراغ لگایا۔پولیس کے مطابق، بیدر ڈپو سے تعلق رکھنے والی رجسٹریشن نمبرKA 38 F 971والی بس منگل کو گلبرگہ ضلع کے چنچولی بس اسٹینڈ سے چوری ہوئی تھی۔ تلنگانہ میں بھوکیلاسا مندر کے نزدیک انتارا ٹانڈہ کے قریب سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں بس کا ایک پہیہ پھنس گیا۔ملزمان علی الصبح بس اسٹینڈ سے بس چھین کر لے گئے تھے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ڈرائیور صبح بس اسٹینڈ پر آیا اور بس غائب پایا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوری شدہ بس کو تاندور کے راستے تلنگانہ کی طرف جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کے کے ایس آر ٹی سی حکام کی طرف سے شکایت درج کرائے جانے کے بعد بس کو ٹریک کرنے کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔کے کے آر ٹی سی نے بیدر اورکلبرگی میں بھی چار ٹیمیں تشکیل دی تھیں اور تلنگانہ میں بس کی تلاش شروع کی تھی۔ چنچولی پولیس نے بس چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔