زیرالتواء مکانات کی تعمیر جلد مکمل کیاجائے:شانتی نگرناگریکا ویدیکے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔پی ایم اے وائی شہری ترقیاتی منصوبے کے تحت زیرالتواء مکانات کے تعمیری کاموں کا ضلعی نگران کار وزیر کی جانب سے جائزہ لیتے ہوئے فوری طور پر تعمیرات کو دوبارہ شروع کیا جانا چاہئے۔یہ مطالبہ شانتی نگر ناگریکا حکو ویدیکے کی جانب سےکیا گیا ہے۔ تنظیم کے مطابق ،پی ایم اے وائی شہری ترقیاتی منصوبےکے تحت ضلعی نگران کار وزیر کے ایس ایشورپا کے ہاتھوں سے اور پرزور انداز میں تشہیر کرتے ہوئے اس کا افتتاح کیا گیاتھا۔ افتتاح کئے ہوئے قریب3 سال کا عرصہ گذرچکا ہےلیکن اب تک تعمیر مکمل نہیں ہوئی ہے۔ پکا مکان ملے گا اس امید میں صارفین نے قرضہ لیکراپنے حصے کی رقم حکومت کے کھاتے میں جمع کردی تھی اور اپنے ذاتی مکان کو چھوڑ کر کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں اوراب کورونا کی مشکلات میں بھی بغیر روزگارکے یہ خاندان بہت ساری مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ تنظیم نے بتایا کہ ہماری ضلعی نگران کار وزیر سے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کا اصرار اس لئے کیا جارہا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی کئی دفعہ تعمیراتی کاموں میںہورہی بدعنوانیوں کے تعلق سے شکایتیں کی گئی ہیں، مطالبات کئے گئے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ دراصل مکانات کی تعمیر معیاری طریقے سے نہیں ہورہی ہے اس میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی بو آرہی ہے جس کو لیکر کئی دفعہ ضلعی نگران کار وزیر اور ضلع انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن ایک دفعہ بھی وزیر ایشورپا نے یہاں کا جائزہ نہیں لیا ہے۔ لہٰذا تنظیم نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی نگران کار وزیر خود یہاں کا جائزہ لیں اور بدعنوانی کو دور کرتے ہوئے صارفین کی امید کے مطابق مکانات کی جلدازجلد تعمیر کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ اس موقع پر تنظیم کے صدر ایس مجیب اللہ، نائب صدر رامو، صدرسکریٹری فیروز، سکریٹری سائمن راج وغیرہ موجودتھے۔