اُم اسماء نے ایم سی اے میں9واں رینک حاصل کیا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ شہرکے وادی ہدیٰ کی ساکن اُم اسماء بنت ریاض احمدنے وی ٹی یو کے ماتحت آنے والی جے این سی سی کالج میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے ایم سی اے کے امتحان میں 9 واں رینک حاصل کیاہے۔اُم اسماء نے اپنی گرایجویشن کی ڈگری بھی جے این سی سی میں حاصل کی ہے،ان کےو الد ریاض احمد پیشے سے کارپنٹر ہیں،لیکن انہوں نے اپنی بیٹی کی تعلیم میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔جے این سی سی کے تمام طلباء میں ایم سی اے کی ڈگری میں رینک حاصل کرنےوالی اُم اسماء واحد ایسی طالبہ ہیں جو مسلمان ہیں۔ان کی کامیابی پر ان کےو الدین کی خوشی کے ساتھ ساتھ گرلس اسلامک آرگنائزیشن کے اراکین نے بھی خوشی کااظہارکیااور اُنہیں آج جی آئی اوکی جانب سے تہنیت پیش کی ہے۔اُم اسماء کوتہنیت پیش کرتے ہوئے جی آئی اوکے اراکین نے خوشیوں کے آداب پر مختصرخطاب پیش کیا اور اُم اسماء کی کامیابی کیلئے مزید دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر جی آئی اوکی ضلعی صدر مصباح زینب،سکریٹری زینب الغزالی کے علاوہ جی آئی اوکے اراکین موجودتھے۔