شیموگہ:۔آنےوالے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو اتنی اکثریت ملے گی کہ بی جے پی دوسری پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو خرید نہیں پائے گی۔اس بات کااظہاراے آئی سی سی کے رکن اور کے پی سی سی پسماندہ طبقات کے ریاستی صدر مدھو بنگارپا نے کیاہے۔انہوں نے آج کلہلی میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی سالگرہ کے موقع پر نامہ نگاروں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ پچھلے دروازے سے اقتدار حاصل کیا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا،اس لئے یہ نہیں بتایاکہ ہم کتنے حلقوں میں کامیابی حاصل کرینگے، کیونکہ اگر انہیں اس کا علم ہوتا ہےتو وہ فوراً اراکین اسمبلی کو خریدنا شروع کر دیں گے۔ لیکن اس بار کانگریس کو اتنی اکثریت ملے گی کہ وہ اراکین اسمبلی کو نہیں خریدپائینگے۔بی جے پی حکومت میں غریبوں کی زندگی دُکھی بن چکی ہے،ریاست کے مختلف مقامات پر انتظامیہ بھی ناکام ہوچکی ہے اور یہی حال سورب تعلقہ کاہے ۔مزید انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ اس بار سورب کی عوام مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔ میری سالگرہ کا تحفہ کے طورپرووٹ دینا میرے لیے انعام ہوگا اور میں ہمیشہ ان کا مقروض رہوں گا۔ کانگریس پارٹی نے مجھے سب سے بڑے اختیارات دیئے ہیں، میں ان اختیارات کو برقرار رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست بھر کا سفر کریں گے اور کانگریس پارٹی کوکامیاب کروائینگے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم مودی نے ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے علاوہ کوئی وعدہ نہیں کیا۔۔ انہوں نے ضلع کے مسائل کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، وہ صرف ہوائی اڈے کے افتتاح کیلئے ہی آئے تھے ،سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہوائی اڈے کی افتتاحی تقریب کے دوران مودی بھکت کی موت واقعہ ہوئی ،لیکن اس شخص کی موت پر وزیر اعظم مودی نے افسوس تک ظاہرنہیں کیا،کیونکہ موت کے گھر کی سیاست کرنے والی بی جے پی پارٹی ہے۔
