بنگلورو:۔ریاست میں امسال سے پانچویں اور آٹھویں جماعت کیلئے منعقدہ بورڈ امتحانات ان کی ہی اسکولوں میں منعقدکئے جائینگے۔ ریاست میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کیلئے منعقدہ بورڈ امتحانات کولیکر کرناٹکا ہائی کورٹ سے رجوع کیاگیاتھا،جہاں پر ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو صحیح ٹھہرایاہے،وہیں دوسری جانب کرناٹکا حکومت کے محکمہ تعلیم عامہ نے نئے سرے سے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتربنانے کیلئے تمام سرکاری،غیر سرکاری اور سرکاری امدادحاصل کررہے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کو ان کی اسکولوں میں امتحان لیاجائیگا۔یہ امتحانات13 تا18 مارچ کے درمیان ہونگے،لیکن طرز بورڈ امتحانات کے طورپر ہوگا۔
