کانگریس کارگزار صدر دھروا نارائن کا انتقال
![]()
بنگلور: کرناٹک پردیش کانگریس کے کارگزار صدر اور سابق رکن پارلیمان دھروا نارائن دل کا دورہ پڑھنے کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔ 61 سالہ دھروا نارائن کل دن بھر مختلف سیاسی پروگراموں میں شرکت کے بعد گھر لوٹے تھے، آج صبح انہیں دل کا دورہ پڑا جسکی وجہ سے موت واقع ہوئی۔ سینے میں درد کی شکایت ہونے پر انہیں اسپتال لے جایاجارہا تھا اسی وقت انہوں نے آخری سانس لی۔ دھروا نارائن شیموگہ ضلع کانگریس کے بھی نگران تھے۔ سال 1983 میں وہ کانگریس پارٹی کے رکن بنے اور1999 میں سنتے مرے ہلی سے اسمبلی انتخاب لڑا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکے بعد سال 2004 میں وہ جے ڈی یس کے اپنے حریف سے محض ایک ووٹ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسمبلی پہنچے۔ سال 2009۔ 2014 میں وہ چامراج نگر سے رکن پارلیمان بنے جبکہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت دھروا نارائن کانگریس پارٹی کے کارگزار صدر کے طور پر پارٹی میں کام کررہے تھے۔
