ایشوررپا کا بیاں بدبختانہ: طاہر حسُین

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ویلفئیر پارٹی کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے بی جے پی لیڈر ایشوررپا کے منگلورو کے ایک جلسے میں اذان سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشورپا نے جو بیان دیا ہے وہ انتہائی بدبختانہ ہے اورمسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی سوچی سمجھائی سازش کا حصّہ ہے۔اذان ،مندر اور چرچ گنٹھیاں خدا کو جگانے نہیں بلکہ انسانوں کو جگانے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں ،اس بنیادی بات کی بھی جانکاری نہ رکھنے والے اشورپا کسی بھی صورت میں لیڈر کہلانے کے قابل نہیں ہیں ۔ایشورپا کا یہ بیان ان کی جہالت کو ظاہر کرتا ہے ۔ایڈوکیٹ طاہر حسین نے بی جے پی کے لیڈروں کے ایسے زہریلے بیانات پر پولیس خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کے وہ اس طرح کے بیانات دینے والے لیڈران کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے محکمہ پولیس کو حکم جاری کرے تاکہ انتخاب کے قریب فرقہ ورانہ منافرت کو روکا جاسکے ۔