صندل وعرس ،عقیدت سے زیادہ سیاست بن گیا ، ایک طرف جے ڈی ایس دوسری طرف کانگریس

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
بھدراوتی:۔صندل وعرس مسلمانوں اور غیر مسلم معتقدین کیلئے ایک اہم روایت ہے اور اس روایت کو انجام دینے کیلئے معتقدین اپنے اپنے طورپر درگاہ میں کارروائیوں کو انجام دیتے ہیں،اس کے علاوہ معتقدین کی جانب سے ہی ہر کام میںتعائون ہوتاہے،لیکن اس دفعہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظرجہاں سیاسی جماعتیں اپنی تیاریاں کررہی ہیں،ووٹروں کو لبھانے کیلئے سرکس کررہے ہیں، وہیں شہرمیں ہورہے صندل وعرس کو سیاسی رنگ میں ڈھالاجارہاہے۔شہرمیں اس وقت دو اولیاء کرام کے مزارات پر صند ل وعرس ہواہے،لیکن دونوں مزارات پر کانگریس اور جے ڈی ایس کی جانب سے پبلیسٹی چل رہی ہے،جس میں ایک مزارحضرت سید حیدرمستان ؒوحضرت سید چمن شاہ ولیؒ درگا ہ پر جے ڈی ایس کی جانب سے عرس پر مبارکباد پیش کی گئی ہے،وہیں اور ایک ولی اللہ حضرت سید حاجی ملنگ شاہ قادریؒکی مزار پر عرس کے موقع پر کانگریس کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے جس میں رکن اسمبلی اور ا ن کے اہل خانہ نے صمیم قلب سے معتقدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔سیاسی جماعتیں مسلمانوں کیلئے کچھ کریں یا نہ کریں لیکن قبرستانوں،مزاروں اور قوالیوں کیلئے اپنی جانب سے دل کھول کر کام کرتی ہیں،جس سے یہ بات تو واضح ہورہی ہے کہ مسلمانوں کو انہیں میں مشغول رکھا جائے تو وہ خاموش رہ جائینگے اورسماجی حقو ق،سیاسی حقوق،تعلیم وروزگارکے حقوق اپنی اپنی قوموں کو حقوق دینگے۔