شیموگہ:۔اذان کے تعلق سے دئیےگئے بیان پر میں اب بھی قائم ہوں،اس تعلق سےاگر احتجاجات ہوتے ہیں تو میں اس کا سامنا کرنے کیلئے تیارہوں اور یہ احتجاجات میرے لئے کوئی معنی نہیں رکھتے،عام لوگوں کے دلوں میں جوبات تھی وہ میں نے ظاہرکی ہے۔اس بات کااظہار شیموگہ کے رکن اسمبلی ایشورپانے کیاہے ۔ انہوں نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اذان کی آواز کی وجہ سے عام لوگوں اور طلباء کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،جو پریشانی طلباء اٹھارہے ہیں اُس کا احساس اُن کے والدین کو ہی ہے،اس کے علاوہ اسپتالوں میں بھی مریضوں کا جینامحال ہواہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں رات دس بجے سے صبح دس بجے سے لائوڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع قراردیاہے، باوجود اس کے دن بھر اذان کی آواز سے لوگ پریشان ہورہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر سومنا کے بی جے پی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کے دوران کچھ لوگ ناراض ہوجاتے ہیں،ایسے ہی سومنا ناراض ہوئے تھے،لیکن ہماری مرکزی قیادت نے انہیں بلاکر مسئلے کاحل نکالاہےاب وہ بی جے پی چھوڑکرنہیں جائینگے۔
