کانگریس پارٹی پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی جیسی ملک دشمن تنظیموں کے ساتھ مل کر انتخابات کر رہی ہے:ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی جیسے ملک مخالف تنظیموں سے مل کر کانگریس پارٹی آنےوالے اسمبلی انتخابات کو براہ راست متحدہوکر الیکشن کروارہی ہے۔ریاست کی عوام کودکھادینا چاہیے کہ وہ آنےوالے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کیے بغیر بی جے پی کی حمایت کرتے ہیں۔اس بات کااظہار رکن اسمبلی ایشورپانے کیاہے۔انہوں نے بی جے پی دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک غداری کی سرگرمیوں میں ملوث پی ایف آئی کارکنوں کو جلاوطن کر دیا گیاہے او ریہ ثابت ہو گیا ہے کہ ہرشا کے قتل اور آزادی پسند ساورکر کی تصویر کا فلکس پھاڑنے کے واقعہ اور کوککر دھماکہ کے ملزمان ملک دشمن تنظیموں سے وابستہ تھےلیکن کانگریس ایسی تنظیموں سے ہاتھ ملا رہی ہے۔اقتدار حاصل کرنے کیلئےملک مخالف تنظیموں کے ساتھ شامل ہونا کانگریس کی گھٹیا پن کاجیتا جاگتاثبوت ہے، کانگریس پارٹی کامسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کیلئے مسلم تنظیموں سے ہاتھ ملانا قابل مذمت ہے۔ ایس ڈی پی آئی ایک پارٹی ہونے کے ناطے اس پر پابندی نہیں لگا سکتی،لیکن الیکشن کمیشن اس حوالے سے کارروائی کرے۔ جنوبی کنڑ امیں گزشتہ الیکشن ہارنے والے ایس ڈی پی آئی امیدوار نے کھلا بیان دیا ہے کہ کانگریس نے اسے دھوکہ دیا، تو یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کانگریس نے ملک مخالف تنظیم کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ اپوزیشن لیڈر سدارامیااگر مسلمانوں کے ووٹوں پر بھروسہ کرتے ہیں تو کولار میں ضرور ہاریں گے۔