نوجوان صحافت اور وکالت میں بھی اپنا مستقبل سنوارسکتے ہیں؛ڈاکٹر نجیب الحق

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔طلباء ونوجوان صرف ڈاکٹر اور انجینئر بننے کی خواہش کررہے جبکہ ان کا مستقبل صحافت اور وکالت سے بھی سنور سکتا ہے ،اس سلسلے میں طلباء کو چاہیے کہ وہ صحافت اور وکالت کی تعلیم کیلئے آگے آئیں۔اس بات کااظہار الفاروق انگلش اسکول کے صدر ڈاکٹر نجیب الحق نے کیا ہے ۔انہوں نے اسکول کے سائنس اور کمپیوٹر لیاب کی افتتاحی تقریب میں بات کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل صرف ڈاکٹر یا انجینئر بننے کی دوڑ دھوپ کررہے ہیں جبکہ میڈیا ایسا شعبہ ہے جس سے حکومتوں کو پلٹاجاسکتاہے اور حکومتوں کو بنایاجاسکتاہے۔یہ دورمیڈیاکے کنٹرول میں ہےاس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس طرف مائل کریں۔مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرنےوالے ایم جی گروپ کے ایم ڈی انجینئرمحمد ابراہیم نے بات کرتے ہوئے کہاکہ مسلم تعلیمی اداروں میں کم وسائل کے باوجود جس طرح سے طلباء کی تربیت دی جارہی ہے وہ قابل ستائش ہے،ہماری نسلوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے میں مسلم تعلیمی اداروں کا بہت بڑا کردار ہے، طلباء کی صلاحیتوں کو دیکھ کر یہ محسوس کیا جاسکتا ہے کہ ہمارے طلباء کسی سے کم نہیں ہیں۔اس موقع پراسکول کے سکریٹری نے محمد صادق نے بات کرتے ہوئے کہاکہ الفاروق انگلش اسکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کو بھی اہمیت دی جاتی ہے اور یہاں کے طلباء کو ہر ممکن بہتر تعلیم دینے کی کوشش کی جاتی ہے،یہاں سے فارغ ہونےوالے طلباء آج مختلف شعبوں میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں یہ ہمارےلئے فخرکی بات ہے۔اس موقع پر ملناڈ ویلفیر چاریٹبل ٹرسٹ کی جانب سے پیش کئے گئے کمپیوٹر اور سائنس لیاب کا افتتاح کیاگیا، ملناڈ ویلفیر چاریٹبل ٹرسٹ کے صدر اعجازاحمد،سکریٹری مدثر احمد ، خزانچی محمد اعجازاحمد،ڈائریکٹر افتخاراحمد خان،محمد لیاقت، سابق سی آرپی محمد عمران موجودتھے۔