ملت کے کاموں کو مل کر انجام دینے کی ضرورت ہے

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
جو کچھ نہیں کرسکتے وہ خاموش ہوجائیں یاپھر کام کرنے والوںکے ساتھ جڑ جائیں:سماجی کارکن فیروز کی صلاح
شیموگہ:۔شہر کےمرکزی سُنی قبرستان کی صفائی کاکام مکمل کرلیا گیا اور قبرستان کے درمیان چلنے پھرنے کیلئے پتھر کی سلیں بچھانے کے کاموں کاآغاز کیا گیاتھا لیکن اس کام کوفی الوقت روک دیاگیا ہے ۔ اس پرسوالیہ نشان لگنے لگاہے کہ آخر پتھرکی سلوں کو بچھانے کاکام کیوں روک دیاگیاہے۔اس تعلق سے سماجی کارکن فیروز نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ قبرستان شہرکاقدیم اور بڑا قبرستان ہے۔جس کی بروقت صفائی نہیں کی گئی تھی تو پورے قبرستان میں کچرااور غیرضروری پیڑ پودوں سے بھر چکاتھااور اس کی صفائی کیلئے عوام کواطلاع بھی دی گئی تاکہ قبرستان کی پاکی صفائی کے کام کو انجام دیاجائے ،لیکن جب کوئی آگے نہیں آیا تو ہم نے خود اس کام کوانجام دیا۔قبرستان کی صفائی کیلئے نوافراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گی اوراس کمیٹی کے افراد نے صفائی کاکام شروع کیا اوراس کام کوپورا کرنے میں تقریباًدوماہ لگے،بعدازاںقبرستان کی صفائی اوریہاں رات کے وقت ہائی ماسک لایٹوں کےانتظام کیلئےمختلف مقامات پر بورڈ چسپاں کئے گئے ہیں۔ان کاموں کیلئے تقریبا 5.1لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ان تمام کاموں کوذاتی صرفہ سے انجام دیا گیا ہے ۔ صفائی کاکام جاری تھا اوراس دوران قبرستان کے درمیان چلنے پھرنے کیلئےپتھر کی سلیں بچھانے کا فیصلہ لیا گیا ۔اس پورے کام کوانجام دینے کی ذمہ داری شہر کے ایک ذمہ دار شخص نے لی اور کام کاآغاز بھی کیا،لیکن پچھلے کچھ دنوں سے پتھر کی سلوں کو بچھانے کے کام کوروک دیاگیاہے،خدمت خلق اور دینی کاموں کا جذبہ رکھنے والے شخص نےکسی کے بہکائوے میںآکراچانک اس کام کو روک دیا ہے ۔فیروز نے مزیدکہاکہ ہم نے ایک اچھے کام کی شروعات کی ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ قبرستان کی صفائی کرنا کوئی غلطی ہے؟یہ کسی ایک فرد ہویا ایک کمیٹی کے ذریعہ کرنے کاکام نہیں ہےبلکہ تمام کومل کر کرنے کی ضرورت ہے۔جو کچھ نہیں کرسکتے وہ خاموش ہو جائیں یاپھر کام کرنے والوںکے ساتھ جڑ جائیں،چند ایسے لوگ ہیں نہ تو خود اچھاکام کرتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو کرنے دیتے ہیں ۔ حال ہی میں تقریباً 30ہزار روپئے مالیت کی پتھر کی سلیں خریدی گئی ہیںلیکن بقیہ کام کیلئے تمام کے تعاون کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر سماجی کارکن وہ کمیٹی کے ذمہ دار غوث محی الدین،رحمت اللہ،نصراللہ، آصف (کندو) ، عتیق پاشاہ ، سید کریم(بابو)،اعظم باشاہ،عبدالرحیم وغیرہ موجودتھے۔