ایس ڈی پی آئی ملک دشمن پارٹی ہے،اُ ن سے ہم تعریف کی اُمید نہیں رکھتے:بومئی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بلگائوی:۔ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں کے بیانات کا جائزہ لیاجائیگااور اُ ن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی،ایس ڈی پی آئی نہ صرف اقلیتوں کی دشمن ہے بلکہ ملک دشمن پارٹی بھی ہے ،ہم اُن سے تعریف کی کوئی اُمید بھی نہیں کرینگے۔اس بات کااظہار وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کیاہے۔انہوں نےیہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایس ڈی پی آئی ہمیشہ ہمارے نظریات کے خلاف رہی ہے،لیکن ہم اُنہیں کبھی بھی اہمیت نہیں دیتے،جلدہی اُن کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔مزید انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے امیدواروں کی فہرست اپریل کے پہلے ہفتے میں جاری کی جائیگی،اس کیلئے تیاریاں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی دلوالیہ ہوچکی ہے،ان کے پاس امیدواروں کی کمی ہے،اس لئے وہ ہمارے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی لالچ دیکر اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کررہی ہے،مگر ہمارے اراکین کانگریس پارٹی کی دعوت کو قبول نہیں کررہے ہیں۔