نیٹ اور سی ای ٹی کی تربیت کیلئے امپیریل اکادمی کاآغاز،ماہرین کی جانب سے دی جائیگی تربیت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ شہرکے معروف تعلیمی ادارہ امپیریل ایجوکیشن فائونڈیشن کے ماتحت اب تک سائنس اور کامرس پی یو کالج چلائی جارہی تھی،لیکن اسی سال سے امپیریل ایجوکیشن فائونڈیشن نےنیٹ اور سی ای ٹی کی کوچنگ کیلئے امپیریل اکادمی کی بنیاد رکھی ہے جس میں طلباء کو ریاست کے مختلف مقامات پر سے لائے گئے کوچنگ اسٹاف سے تربیت دی جائیگی۔اس بات کااظہار امپیریل اکادمی کے پرنسپال کلیم اُللہ خان نے کیاہے۔انہوں نے اس سلسلے میں آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ شیموگہ شہر کیلئے یہ فخرکی بات ہوگی کہ امپیریل ایجوکیشن فائونڈیشن کے ماتحت امپیریل اکادمی کا آغاز کیاجارہاہے،اس اکادمی کے ذریعے سے نیٹ اور سی ای ٹی کا امتحان دینے کی خواہش رکھنےوالے طلباء کو بہترین تربیت دی جائیگی،جس کیلئے ریاست کے مختلف مقامات سے ماہر لکچررس کی خدمات لی جارہی ہیں۔تقریباً2 لاکھ سے زیادہ نیٹ کے سوالات کیلئے تربیت دی جائیگی،نیٹ میں امتحانی پرچوں کی مشق کروائی جائیگی،امتحان کیلئے درکار میٹریل دیاجائیگا۔اس کورس کیلئے بہت زیادہ فیس بھی نہیں رکھی گئی ہے بلکہ اس کورس میں فائدہ حاصل کرنےوالے طلباء کی تعداد زیادہ ہو اس کیلئے معقول فیس رکھی گئی ہے۔کلاسس آن لائن نہیں ہونگے بلکہ براہ راست لکچرس کے ذریعے کلاسس کرائے جائینگے تاکہ طلباء کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہ ہو۔امپیریل کالج کے سربراہ اقبال حبیب سیٹھ اور دیگر ڈائریکٹرس کا مقصد یہی ہے کہ قوم کے طلباء میڈیکل فیلڈمیں جائیں،ایم بی بی ایم،بی یو ایم ایس،بی ڈی ایم ایس جیسے کورسس میں زیادہ سے زیادہ سرکاری کوٹے میں سیٹ حاصل کریں۔یہاں ہم اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ امپیریل اکادمی طلباء کو تربیت میں نہ اُمید نہ کریگابلکہ انہیں کامیابی کی راہ دکھا کرہی رہے گا۔