ہبلی:۔اسکول کی تعطیلات میں اپنے نانی کے گھر پہنچے ایک چار سالہ بچے کو نامعلوم شرپسندوں نے قتل کردیاہے۔مقتول بچے کی شناخت ندیم حسن صاحب کے طورپر کی گئی ہے۔ندیم اپنے نانی کے یہاں آیاہواتھا،لیکن کسی نے اس بچے کو اغواء کرلیاتھا،ابتدائی طورپر تلاش کے بعد والدین نے پولیس میں بچے کی گمشدگی کے تعلق سے معاملہ درج کروایاتھا۔جمعرات کے دن سے یہ بچہ لاپتہ تھا،بچے کی تلاش میں پولیس لگی ہوئی تھی،لیکن آج اس بچے کی لاش بنڈی گیری پولیس تھانے کے حدودمیں پائی گئی ہے،بچے کے سرکوقاتلوں نے کچل کر قتل کیاہے۔اس تعلق سے پولیس جانچ کررہی ہے اور یقین دلایاکہ اس معاملے کے ملزمان کو جلدازجلد گرفتارکرلیاجائیگا۔
