داونگیرے:۔شہر کے ودھیانگر پولس تھانہ حدود میں ایک نامعلوم شخص کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ اس شخص کی شناخت #MCCTNS اپلیکیشن کے ذریعے کی گئی۔ بعد میں کیس کا بھی پتہ چلا۔ عام طور پر اس ایپلی کیشن کا استعمال رات کے چکروں کے دوران سڑک پر مشکوک افراد کی تصدیق کے لیے کیا جاتا ہے۔ پہلی بار ڈیڈ باڈی کی شناخت کے لیے ایپلی کیشن کا استعمال کیا گیا اور یہ بہت کارآمد ثابت ہوا۔
