گائے کے تحفظ کے نام پر بے گناہوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے: ویلفیئر پارٹی

Uncategorized اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

گائے کے تحفظ کے نام پر بے گناہوں کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے: ویلفیئر پارٹی
بے گناہ کا قتل: مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ
بنگلورو: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر طاہر حسین نے راشٹریہ رکشنا پڑے کے کارکن ہونے کا دعویٰ کرنے والے شرپسندوں کی فوری گرفتاری اور معاشرے کے امن کے لیے خطرناک افراد کو سخت سزادینے کامطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین انہوں نے کہا کہ پونیت کیریہلی اور اس کے ساتھیوں نے کنکا پورہ کے قریب گائے لے جانے والی گاڑی کو روکا اور بے گناہ ادریس پاشا کی موت کا سبب بنا۔ حکومت بے گناہوں پر جان لیوا حملوں اور قتل کے جنون کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ اس طرح کے واقعات جو ہر روز رونما ہورہے ہیں وہ ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ثبوت ہیں۔صدر
طاہر حسین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ ادریس کی موت کے ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے، مستقبل میں ریاست میں اس طرح کے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں۔
اب قانونی نظام الیکشن افسر کے ہاتھ میں ہے، الیکشن کے دوران ایسے واقعات کے رونما ہونے سے عام لوگوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے محکمہ پولیس کو فوری حکم دے اور عوام میں اعتماد پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔