شیموگہ اسمبلی انتخابات کی ٹکٹ کیلئے ابھی کسی نام کا اعلان نہیں ہواہے،لیکن کئی دعویدار اپنے اپنے طورپر ٹکٹ ملنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔مگر اطلاعات کے مطابق حتمی فہرست میں صرف تین نام پہنچے ہوئے ہیں جس میں بی جے پی سے کانگریس کو آرہےآئینورمنجوناتھ، کارپوریٹر ایچ سی یوگیش اور میونسپل کائونسل کے سابق صدر ایل ستیانارائن کے نام شامل ہیں۔حالانکہ آئینورمنجوناتھ کو لیکر موجودہ دعویدار مخالفت کررہے ہیں لیکن ایچ سی یوگیش کی تائیدمیں بہت کم لوگ ہیں۔جس کی وجہ سے آئینورمنجوناتھ کا نام سرفہرست ہے۔اسی طرح سے ایل ستیانارائن کانام بھی چرچہ میں ہے،کے پی سی سی ہائی کمان کا بیشتر حصہ ستیانارائن کو ٹکٹ دینے کے حق میں ہے،لیکن مقامی سطح پر ان کی بھی مخالفت ہورہی ہے،ایچ سی یوگیش کو لیکر خصوصاً اقلیتی طبقے میں عدم اطمینان ہے،اطلاعات کے مطابق ضمیراحمدکوایچ سی یوگیش نے شیموگہ کے معاملے میں دخل اندازی نہ کرنے کی ہدایت دی تھی،جس کی بنیادپر ضمیراحمدنے یوگیش کو کھلے الفاظ میں کہاہے کہ وہ ریاستی سطح کے لیڈرہیں اور انہیں معلوم ہے کہ کس کے حق میں اور کسےٹکٹ دلواناہے۔شیموگہ اسمبلی حلقے کی ٹکٹ کا فیصلہ راہل گاندھی کی آمدکے بعدہی ہونے کے امکانات ہیں۔
