شیموگہ دیہی اسمبلی حلقے، شیموگہ سٹی اور شکاری پور حلقے سےابھی اعلان ہونا باقی
شیموگہ:۔کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس کی دوسری فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں 42 حلقوں کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کیا گیا ہے، اس فہرست میں شیموگہ ضلع تیرتھ ہلی اسمبلی حلقے کیلئے کیمانے رتناکر کا نام اعلان کیاگیاہے،، لیکن شیموگہ دیہی، شیموگہ شہر اور شکاری پورہ حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔کانگریس نے پہلی فہرست میں بھدراوتی، ساگر اور سورابا حلقوں کے ٹکٹوں کا اعلان کیا گیا تھا۔پھر بھی تیرتھہلی حلقہ میں ٹکٹ کے اعلان کے ساتھ ہی کمنے رتناکر اور آر ایم منجوناتھ کے درمیان مسائل دور ہوتےنظر آرہے ہیں۔دکشن ضلع کے اسمبلی حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان ہونا باقی ہے۔ امیدواروں کے نام اس طرح سے ہیں،اُڈپی اسمبلی حلقے سے پرساد راج کنچن،کڑور سے آنند کے ایس،کلاگھاٹگی سےسنتوش لاڈ،ونے کلکرنی سے دھارواڑ،تیرتھ ہلی سے کیمانے رتناکر،گُبی سے سرینواس،بادامی سے چمناکٹی،ہوللکیرے سے ایچ آنجینا،مڑکیری سے ڈاکٹر منتھر گوڑا،یشونت پور بلراج گوڑا،مہالکشمی لے آؤٹ سے کیشومورتی،پدمنابھ نگر سے رگھوناتھ نائیڈو،ہیلنکا کیشوراجنا،گوکاک سے مہانتیش کدادی،کتورسے بابا صاحب ڈی پاٹل،ساوادتی سےوشواس وسنتھ ویدیا،مدھول سےآر بی تھیم پورہ،بلگی سے جی ٹی پاٹل،بادامی سے بھیماسینا چمناکٹی،باگل کوٹ سے ہلپا میٹی،بیجاپور نگرسے عبدالحمید،ناگاتھانے سے وٹھل کٹاکڈونڈا کے ناموں کااعلان کیاگیاہے۔
