شیموگہ:۔شیموگہ دیہی اسمبلی حلقے کیلئے جے ڈی ایس کی امیدوارشارداپوریا نائک نے آج اپنا پرچہ داخل کیا ہے ۔ شارداپوریانائک نے شہرمیں بڑے پیمانے پر اپنے حامیوں کے ساتھ جلوس کی شکل میں نکل کر پہلے مندر جا کر پوجا کی ، اس کے بعدشیموگہ شہرکے حضرت سید شاہ علیم دیوان درگاہ پہنچ کر دعاکی۔اس موقع پر شیموگہ ضلع جے ڈی ایس کے صدر ایم سری کانت،این ایم صبغت اُللہ،ملناڈ عمران سمیت کئی لیڈران اس موقع پر موجودتھے۔ اس دوران شارداپوریا نائک نے بتایاکہ میں اپنے اسمبلی حلقے کی ترقی و بہبودی کی خاطر پھر ایک مرتبہ الیکشن میں مقابلہ کررہی ہوں اور مجھے پوری اُمیدہے کہ میں اپنے ووٹروں کی اُمید پر پورا اترونگی،اس کے بعد وہ شیموگہ تعلقہ آفیس میں الیکشن آفیسر کے پاس پہنچی اور اپنا پرچہ نامزدکیا۔ریالی میں قریب25 ہزار سے زائد جے ڈی ایس کے کارکنان وچاہنےوالے شریک تھے۔
