شیموگہ:۔کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے پرچہ نامزد کرنے کی آج آخری تاریخ تھی ،آج چار سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ایک آزاد امیدوار نے بھی پرچہ نامزد کیاہے ۔ شیموگہ سٹی اسمبلی حلقہ کے کانگریس پارٹی کے امیدوار ایچ سی یوگیش،جے ڈی ایس کے آئینور منجوناتھ اور بی جے پی کے ایچ ایس چنبسپا نےپرچہ نامزد کیا۔ ان تینوں امیدوار کاتعلق لنگایت طبقہ سے ہے۔اس بار تینوں بڑی پارٹیوں نے لنگایت طبقہ کوٹکٹ دی ہے۔آئینور منجوناتھ ودھان پرشید اور بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد جے ڈی ایس میں شمولیت اختیار کی اور اسی پارٹی سے پرچہ داخل کیاہےاور اس بار انہیں بی جے پی سے ٹکر لینے والے طاقتور امیدوار کے طورپر دیکھا جارہاہے۔ کانگریس امیدوا ر کارپوریٹر ایچ سی یوگیش کاشمار کانگریس فیملی میں کیا جا تا ہے ۔ بی جے پی امیدوار ایچ ایس چنبسپا کا شمار بی جے پی کے متنازعہ لیڈروں میں کیاجاتاہے۔بی جے پی اور کانگریس امیدوار نے ایک بڑی ریلی کےذریعہ پرچہ دااخل کیا تو جے ڈی ایس امیدوار آئینور منجوناتھ وقت کی کمی سے سادگی سے پرچہ داخل کیا ہے، یہ وہی آئینور منجوناتھ ہیں جو ایشورپا کے خلاف ان کہ دو بول نے ریاست میں ہلچل مچادی۔ شیموگہ ضلع کے سات اسمبلی حلقوں میں کسی ایک حلقہ سے بھی کانگریس پارٹی نے برہمن کوٹکٹ نہیں دی ہے ،جس کے نتیجہ میں برہمنوں میں نارضگی پائی جارہی ہے۔شیموگہ اسمبلی حلقے کے تینوں امیدواروں کاتعلق لنگایت طبقہ سے ہے جس کی وجہ سےلنگایت ووٹ تقسیم ہوسکتےہیں۔اگر ووٹ بٹ گئےتو تین امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ کونسا امیدوار حاصل کرسکتاہے یہ آنے والاوقت ہی بتائیگا ۔ دوسری جانب کانگریس اور جے ڈی ایس کی نظر مسلمانوں کے ووٹوں پر ہے لیکن اب تک مسلمان اپنے رخ کا فیصلہ نہیں کر پائے ہیں ۔ اس انتخابی دوڑ میں یم ای پی سے یوسف خان آصف بھی شامل ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار کے طورپرریاض آحمد نے اپنا پرچہ نامزد کیا ہے ۔ عام آدمی پارٹی سے نیتراوتی امیدوار ہیں جو پہلے ہی پرچہ نامزد کرچکی ہیں اور وہ اس وقت انتخابی تشہیر میں لگی ہوئی ہیں۔
