شیموگہ میں جیت ہماری ہوکر رہے گی: بی یس یڈی یورپا ;کانگریس امیدوار کے ساتھ لیڈران نہیں ہیں، انکے ساتھ صرف انکے خاندان کے لوگ ہیں: ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ہمارے لئے اسمبلی حلقہ پروقار ہے اس حلقے میں ہماری جیت یقینی ہے، اس بات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ بی یڈویورپا نے کیا ہے۔ انہوں نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الگ الگ سماج کے ذمہ داروں سے بات کی ہے اور تمام طبقات ہمارے ساتھ ہیں، شیموگہ میں جیت کے لئے ہر ممکن کوشش ہوگی۔ ریاست میں بی جے پی کے لئے اچھا ماحول ہے، امیت شاہ اور مودی کے دورے ہونگے، 120-125نشستوں پر پارٹی کی کامیابی ہوگی اور اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی۔ لنگایتوں کے تعلق سے سدرامیانے جو بیان دیا ہے اس پر یڈویورپا نے کہا کہ سدرامیا ہمارے سماج کے تعلق سے نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن لیڈر ہونے کے ناطے انہیں ایسی باتیں کرنے سے گریز کرنا چاہئے، لوگ سدرامیا کو معقول جواب دینگے جسکی وجہ سے انکی جیت ناممکن ہوگی۔ سدرامیا الیکشن میں کامیاب نہ ہوں ایسے ہم نے منصوبہ بندی کی ہے۔ بی یل سنتوش ہمارے لیڈر ہیں انکے تعلق سے اگر غلط بیان بازی کی جاتی ہے تو ہم برداشت نہیں کرینگے اور نہ ہی کانگریس کی یہ حیثیت ہے کہ وہ بی یل سنتوش کی تنقید کریں۔ راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویراشائیوا کے تعلق سے راہول گاندھی کچھ بھی نہیں جانتے، امیت شاہ اور مودی کے سامنے کے راہول گاندھی کی کوئی حیثیت نہیں ہے نہ ہی وہ انکی برابری کرسکتے۔