کراچی ایکسپریس میں لگی خوفناک آگ، 4 بچوں کے بشمول 7 افراد ہلاک

انٹرنیشنل نیوز سلائیڈر
سکھر: لاہور سے کراچی جانے والی بزنس کلاس ٹرین کراچی ایکسپریس میں چہارشنبہ کی رات دیر گئے آگ لگ گئی جس میں سات لوگوں کی موت ہوگئی ۔ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 17 میں آتشزدگی کے باعث خاتون اور 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطابق 26 اور 27 اپریل کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی ایئرکنڈیشنڈ بزنس کوچ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری طور پر گاڑی کو ٹنڈو مستی خان اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا۔