شیموگہ:۔دی کیرل اسٹوری نامی فلم کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کام کیاجارہاہے۔بے بنیاد باتوں پر مشتمل اس فلم کے ذریعے سے امن وامان میں خلل پیدا ہونے کی کوشش کی جارہی ہے،اس وجہ سے الیکشن کمیشن اس فلم پر پابندی عائدکرے۔اس بات کامطالبہ شیموگہ مسلم یوتھ فورم نے کیاہے۔فورم کے ذریعے آج شیموگہ ضلع الیکشن کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ذریعے سے چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا اورالیکشن کمشنر کرناٹکا کوایک یادداشت پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیاگیاہے کہ دی کیرل اسٹوری نامی ایک فلم کا ٹریلر سوشیل میڈیاپر جاری کیاگیاہے،جس میں کیرلاکی32 ہزار خواتین کو دہشت گرد تنظیموں میں بھرتی کرنے کیلئے لوجہاد کا استعمال کرنے کی کہانی بنائی گئی ہے،اب کرناٹک میں اس فلم کا سہارالیتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے،جس میں بی جے پی کی شوبھا کرندولاجےنےاس فلم کی تائیدکی ہے ۔مسلم عورتوں اور اسلام کو نشانہ بنانے کی سمت میں یہ فلم بنائی گئی ہے،اس لئے فوری طورپر اس فلم پر پابندی عائدکی جائے اور سماج میں بدامنی پھیلنے سے روکاجائے۔اس موقع پر فورم کے محمد رفیع،احتشام،محمد نورحُسین،مظہرحُسین وغیرہ موجودتھے۔
