ریاست میں کانگریس ہی مستحکم حکومت فراہم کرسکتی ہے؛سید سیف اُللہ 

اسٹیٹ نیوز
داونگیرے:۔شہر کے رِنگ روڑ سے نزد باشاہ نگر میں واقع ملت تعلیمی ادارہ جات کے بانی سید سیف  کے مکان کے احاطہ میں سید سیف اُللہ اور اُن کے فرزند سید خالد احمد کی جانب سے منعقد عید ملن پروگرام میں سیکڑوں لوگ شریک رہے ،اس موقع پر داونگیرے شمال اور داونگیرے جنوب اسمبلی حلقوں سے کانگریس پارٹی سے اُمیدوارسابق ریاستی وزیر و رُکنِ اسمبلی داونگیرے جنوب ڈاکٹر شامنور شیوشنکرپا و سابق ریاستی وزیر و  داونگیرے شمال اسمبلی حلقہ سے کانگریس پارٹی سے اُمیدوار یس یس ملیکارجن عید ملن پروگرام کے مدعو خاص رہے،اس موقع پر سید سیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست میں امن بھائی چارگی انصاف اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی خوبی صرف اور صرف کانگریس پارٹی میں اور اس مرتبہ ریاست میں کانگریس پارٹی پوری اکثریت سے اقتدار حاصل کرے گی کانگریس پارٹی کی جانب سے جو عودے اور گیارنٹی کارڈس دئے جارہے ہیں اُن سے ریاستی عوام کو  بڑی راحت حاصل ہوگی داونگیرے شمال اور جنوب میں بھی کانگریس پارٹی بھاری فرق کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی ،بزرگ کانگریس لیڈر ڈاکٹر شامنور شیو شنکرپا کوحلقہ کے مسائل کے تعلق سے مکمل آگاہی فراہم کی گئی ہے اور اس مرتبہ کامیابی کے بعد وہ اپنی پوری توجہ جنوب اسمبلی حلقہ کی ترقی کی طرف دین گے،ملک و ریاست میں فرقہ پرست طاقتوں کے عزائم سے سب واقف ہیں ان حالات میں ہمیں محتاط ہونے کی ضرورت ہے ،ووٹ کے کسی بھی قسم کے لالچ کا شکار ہوئے بغیر استعمال کرنا ہماری اپنی ذمہ داری ہونی چاہیئے ،داونگیرے شمال و جنوب اسمبلی حلقوں کے اُمیدواروں نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی امن و بھائی چارہ و انصاف کا ماحول  ریاست میں صرف اور صرف کانگریس پارٹی سے ممکن ہے اور اس مرتبہ کانگریس ریاست پر اقتدار حاصل کر لے گی،کانگریس کے اقتدار میں تمام طبقات کے لوگوں کو امن کے ساتھ زندگی گذارنے کے مواقع فراہم رہینگے امن ریا تو ترقی کی راہیں خود بہ خود کھل جائیں گی،یوتھ کانگریس قوم جنرل سکریٹر ی سید خالداحمد وغیرہ نےاجلاس سے خطاب کیا ۔