مسلمانوں کا حق چھین کرلوگوں کو گمراہ کیا جا ر ہا ہے : کما ر سو ا می 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
اقتدارمیں جے ڈی ایس کا اہم کردار رہے گا،حکومت بننے پر شیموگہ کیلئے دو منسٹروں کی تقری یقینی،مختاراحمدجے ڈی ایس میں شامل 
شیموگہ:۔بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کا ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کے حقوق کو پامال کیا ہے ،ایک طرف بی جے پی مسلمانوں کے ریزرویشن کو ختم کرتے ہوئے لنگایتوں اور وکلیگا سماج کو یہ ریزرویشن دینے کی بات کررہی ہے تو دوسری جانب عدالت میں بی جے پی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریزرویشن کو ہم نے جاری نہیں کیاہے،اس طرح سے بی جے پی ریاست کی عوام کو گمراہ کررہی ہے۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کیاہے۔ انہوں نے آج شیموگہ میں کانگریس سے جے ڈی ایس میں شامل ہونےوالے مختاراحمد اور ان کے ساتھیوں و حامیوں کا استقبال کرنے کے بعد ہزاروں کے مجموعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارپر آنے کےبعد مسلمانوں کے ریزرویشن کو نہ صرف بحال کیا جا ئیگا بلکہ اس ریزرویشن میں اضافہ بھی کیاجائیگا، اقلیتوں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے سچر کمیٹی کی سفارشات کو عملی طورپر لاگو کیا جائیگا۔ اس بار ریاست میں جے ڈی ایس کے بغیر کوئی بھی پارٹی حکومت نہیں بنا سکتی،جے ڈی ایس حکومت بنانے میں اہم کردار اداکریگی،جو سروے رپورٹس ہیں وہ بے بنیادہیں،لوگ جے ڈی ایس کے ساتھ میں ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس دفعہ جے ڈی ایس اقتدارمیں آتی ہے تو شیموگہ ضلع سے دو اراکین اسمبلی کو منسٹر بنایاجائیگا۔شیموگہ کی عوام کیلئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ شیموگہ شہرمیں جے ڈی ایس امیدوار آئینورمنجوناتھ کامیاب بنائیں۔انہوں نے عوام کو حق دلانے کیلئے بی جے پی کو چھوڑا ہےاور جے ڈی ایس میں شامل ہوکر شیموگہ کو ترقی یافتہ شہر بنانے کا ارادہ کیاہے،ایسے میں شیموگہ کی عوام ان پر آنکھ بند کرکے کامیاب بنائے ۔شیموگہ میں اسمبلی انتخابات کو لیکر اب تک جتنی ریالیاں ہوئی ہیں اُن میں آج کی ریالی میں جتنی تعداد لوگوں کی تھی وہ کسی اور سیاسی پارٹی کی ریالیوں میں دیکھی نہیں گئی ہے،تقریبادس ہزار سے زائد افرادآج کے اجلاس میں شریک تھے،سب سے اہم بات یہ رہی ہے کہ مختاراحمدکی شمولیت کی اس تقریب میں قریب چار ہزار سے زائد اقلیتی طبقےکے لوگ مختاراحمد کے فلکس اور پلے کارڈ لیکر جلسے میں شامل ہوئے تھے۔اس موقع پر جے ڈی ایس امیدوار آئینورمنجوناتھ،جے ڈی ایس کے ضلعی صدر ایم سری کانت،کے بی پرسنناکمار ، اقلیتی شعبہ کے صدر یوسف بھیا ،ایم سمیع اللہ سمیت متعدد لیڈران موجودتھے۔
اقلیتوں کی ترقی کانگریس سے ممکن نہیں:مختاراحمد
شیموگہ:۔اقلیتوں کی ترقی کانگریس پارٹی سے ممکن نہیں ہے،اس لئے میں نے کانگریس پارٹی کی خامیوں کو دیکھتے ہوئے جے ڈی ایس کا ہاتھ تھاماہے۔اس بات کااظہار کانگریس کے ضلعی نائب صدر رہ چکے مختاراحمدنے کیاہے۔انہوں نے آ ج جے ڈی ایس شمولیت اختیارکرنے سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے شیموگہ کے حالات کے مدِ نظر کانگریس پارٹی سے کنارہ کشی کی ہے ، کیونکہ اس پارٹی میں مسلمانوں کو صرف مزدوروں کی طرح استعمال کیاجارہاہے اور انہیں سماجی وسیاسی حق دینے سے گریزکیاجارہا ہے ۔ مزید انہوں نے کہاکہ ہم نےجے ڈی ایس کے ریاستی سربراہ وسابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی،جے ڈی ایس امیدوار آئینورمنجوناتھ اورضلعی صدر ایم سری کانت کے سامنےاقلیتوں کی فلاح وبہبودی اور حق کیلئے چند شرائط رکھے ہیں،جسے قبول کرنے اور اس پر عمل کرنے کیلئے جے ڈی ایس لیڈروں نے وعدہ کیاہے۔انہوں نے بتایاکہ شہرمیں امن وامان کو بحال رکھنے کیلئے جے ڈی ایس کام کریگی،اقلیتوں کو معقول سماجی،سیاسی اور معاشی حق دیاجائیگا،شیموگہ میں اقلیتوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے تعلیمی ادارے قائم کرنے ،گرلس مسلم ہاسٹل بنانے،شادی محل بنانے،اقلیتوں کے محلوں کو ترقی دینے کا وعدہ ایچ ڈی کمارسوامی نے کیاہے۔اس وعدے کو پوراکروانے کی ذمہ داری ہماری ہوگی،اس کے علاوہ سیاست میں برابر حق دینے کا وعدہ بھی کمارسوامی نے کیاہے،اس وجہ سے میں نے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیارکیاہے۔جے ڈی ایس امیدوارآئینورمنجوناتھ کیلئے اس وقت تمام ذاتوں اور تنظیموں کی طرف سے تائیدکی جارہی ہے،اس وجہ سے مسلمان بھی اپنا ووٹ کانگریس کو دیکر ووٹ کو ضائع نہ کریں بلکہ بی جے پی کو ہرانے کی طاقت رکھنےو الے جے ڈی ایس امیدوار کو اپنا ووٹ دیں۔