جو بھی ہندوؤں کے خلاف بات کرینگے تو اُسےگولی مار دی جائیگی : بسون گوڑا پاٹل

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
وجئے پور:۔کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ تمام پارٹیاں اپنے امیدواروں کے ساتھ مل کر ووٹ مانگ رہی ہیں تاکہ ان کی حکومت بن سکے۔ لیڈر عوام میں جا کر بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ اس دوران اس لیڈر نے ایسی بات کہہ دی جس پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ دراصل کرناٹک میں بی جے پی کے ایم ایل اے اور امیدوار بسون گوڑا پاٹل عوام کے درمیان پہنچے، اس دوران انہوں نے کہا کہ جو بھی ہندوؤں کے خلاف بات کرے گا اسے گولی مار دی جائے گی۔اس نے جو بیان دیا وہ کیمرے پر دیا گیا، اسی لیے بیان بھی وائرل ہوگیا۔ ان کے اس بیان کے بعد ہی ریاست کی سیاست میں سرگرم اپوزیشن جماعتیں ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وجئے پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاٹل نے کہا کہ اگر آپ ہندوستان میں ہمارے عقیدے کے خلاف بولیں گے یا ہندوستان کے خلاف بولیں گے یا ہندوؤں کے خلاف بولیں گے تو آپ کو گولی مار دی جائے گی۔بھارت کے خلاف بولے گا، انکاؤنٹر ہوگا۔بسون گوڑا پاٹل یتنال نے کہا تھا کہ اگر کرناٹک کے عوام نے بی جے پی حکومت کو ووٹ دیا تو وہ دوبارہ اقتدار میں آنے کی صورت میں کرناٹک میں یوگی آدتیہ ناتھ کی طرز کو نافذ کریں گے۔ ہر چیز کا فیصلہ سڑک پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بی جے پی کے خلاف بولے گا تو ہم اس کے ساتھ وہی کریں گے جو یوپی میں ہوا، جو بھی ہندوستان کے خلاف بولے گا اس کا سامنا کیا جائے گا۔ ہم اسے جیل نہیں لے جائیں گے بلکہ سارا فیصلہ سڑک پر ہی ہو گا۔