شیموگہ:۔شکاری پور میراآبائی شہرہے،یہاں پر یڈی یورپانے جو ترقیاتی کام انجام دئیے ہیں وہی میری کامیابی کی ضمانت ہے،اس دفعہ مجھے پچاس ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی ملنا یقینی ہے۔اس بات کااظہار شکاری پوراسمبلی حلقے کے بی جے پی امیدوار بی وائی وجیندرانے کیاہے۔انہوں نے آج یہاں منعقدہ میڈیا ڈسکشن میں بات کرتے ہوئے کہاکہ شکاری پورمیں ہر ایک کارکن جی توڑ کام کررہاہے،اس سے میری کامیابی یقینی ہے،بنجارہ ریزرویشن کو لیکر کچھ لوگ شکاری پورمیں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،اسی معاملے میں ہونےوالے احتجاج کے دوران میرے گھرپر پتھرائوبھی ہواہے،لیکن بنجارہ سماج کا بڑا حصہ میری تائیدمیں ہے۔لوگ ترقیاتی کاموں کی تائید کررہے ہیں،شکاری پورمیں پچھلے سات سالوں سے جو ترقیاتی کام انجام نہیں دئیے گئے تھے وہ یڈی یورپانے انجام دئیے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ بجرنگ دل جیسی محب وطن تنظیم پر پابندی لگانے کی بات کانگریس نے کی ہے،یہ کانگریس کا دعویٰ مذاق سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ضلع میں شکاری پور تیزی کے ساتھ ترقی کرنےوالاعلاقہ بن چکاہے،جلدہی یہاں مزید ترقیاتی کام انجام دئیے جائینگے۔اس موقع پر پریس ٹرسٹ کے صدر این منجوناتھ،ڈسٹرکٹ ورکنگ جرنلسٹ کے صدر گوپال ایلگیرے،سکریٹری سنتوش کاچن کٹے وغیرہ موجودتھے۔
