شیموگہ اسمبلی حلقے کے امیدوارکےتعلق سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا:جمعیۃ العلماء

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ اسمبلی حلقےکے امیدوا ر کے تعلق سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ،جو کوئی یہ کہہ رہاہے کہ مسلم ذمہ داروں نے اس تعلق سے فیصلہ کیاہے وہ جھوٹ پر مبنی بات ہے،اس تعلق سے جلدہی شیموگہ کے ذمہ داران فیصلہ لیکر باضابطہ طورپر اعلان کرینگے۔اس بات کااظہار جمعیۃ العلماء ہند شاخ شیموگہ کے نائب صدر مولانا ارشاد احمدخان قاسمی نے کیاہے۔انہوں نے آج جمعیت کی نشست کے بعد بیان دیاہے کہ ہم باقاعدہ طورپر زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے بعد اور سیکولر پارٹیو ں کے امیدواروں سے ملّی وسماجی مسائل پر شرائط کو سامنے رکھتے ہوئے بات کرنے کے بعدہی اس معاملے میں حتمی فیصلہ لینگے،اب تک جو لوگ فیصلہ ہونے کی بات کررہے ہیں ، اُس سے شیموگہ جمعیۃ العلماء ہند کا واسطہ نہیں ہے،جمعیت اس تعلق سے پورے اطمینان اور حقیقت کی بنیادپر فیصلہ لے گی، تاکہ اُمت مسلمہ کے ووٹ ضائع نہ ہوں اور مسلمانوں کے غلط فیصلے سے آنے والے دنوں میں انتشارپیدانہ ہو۔