شیموگہ:۔شیموگہ شہراسمبلی حلقے میں جے ڈی ایس کے امیدوار آئینورمنجوناتھ کی کامیابی کی لہر دکھائی دے رہی ہے،جے ڈی ایس امیدوار آئینورمنجوناتھ کو کامیاب بنانے کیلئے شیموگہ کے ووٹرس یکتا کا مظاہرہ کررہے ہیں۔اس بات کااظہار ضلع جے ڈی ایس کے نائب صدرسید سمیع نے کیا ہے ۔ انہوں نے اس تعلق سے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس دفعہ اسمبلی انتخابات میں شیموگہ میں جے ڈی ایس کے امیدوارکی جیت یقینی ہے،تمام مذاہب کے لوگ اورمختلف پارٹیوں کے ووٹران جے ڈی ایس کے ساتھ ہیں ۔ انتخابات کے اعلان کے بعد مسلسل جے ڈی ایس میں مختلف پارٹیوں کے کارکنان ولیڈرا ن نے شمولیت اختیارکی ہے،یہ اس بات کی ضمانت ہے کہ اس دفعہ شیموگہ سمیت ریاست بھرمیں جے ڈی ایس اقتدارپر اکثریت کے ساتھ آئیگی۔ لہٰذا شیموگہ کے تمام ووٹرس بالخصوص مسلمانوں سے میں اپیل کرتاہوں کہ جے ڈی ایس کے امیدوار کو اپنا قیمتی ووٹ دیتے ہوئے کامیاب بنائیں تاکہ شہرمیں امن وامان کو بحال رکھا جاسکے اور فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دیتے ہوئے شیموگہ ضلع کو فسطائی طاقتوں سے بچایاجاسکے۔
