شیموگہ:۔10 مئی کو ہونےوالے اسمبلی انتخابات میں مسلمان اپنا بھرپور تعائون کرتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں ،کیونکہ ہر بار مسلمانوں کی جانب سے صرف50 سے60 فیصد تک کہ ہی ووٹ ڈالے جاتے ہیں،جس کی وجہ سےفرقہ پرست پارٹی کو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔اس بات کااظہارآڈیٹر ظفراُللہ ستارخان نے کیاہے۔شہرشیموگہ میں تقریباً 65 ہزار مسلمانوں کے ووٹ ہیں،اگر صرف65 فیصد ہی ووٹنگ ہوتی ہے تو صرف43ہزار ووٹ ہی ڈالے جاسکتے ہیں،جبکہ22ہزار ووٹوں کویونہی ضائع کیاجاتاہے۔لیکن اس بار ایسانہ ہونے دیں اور10 مئی کو ہونے والی پولنگ ہر مسلمان اپنا ووٹ ضرور ڈالیں،جتنی بھی آپ کی مصروفیت ہو،اپنی مصروفیت کو کچھ وقت کیلئے دور رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور اچھے شہری بنیں۔مسلمانوں کے ووٹوں کو ڈالونے کیلئے محلہ وار مسجدوں،مسلم تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اس پر توجہ دیتے ہوئے مسلمانوں میں ووٹ کی اہمیت اور ذمہ داری بیداری دلائیں۔دیکھا جائے تو بہت سارے مسلمان ووٹنگ کے دن شہرکے باہر اپنے کام وکاج کے سلسلے میں چلے جاتے ہیں،وہیں دوسری جانب غیر مسلموں میں ووٹنگ کو لیکر اچھا رحجان پایا جاتاہے،اس لئے مسلمانوں کو چاہیے وہ اپنےووٹ کی اہمیت اور قیمت کو پہچانیں اور اس بار مسلمانوں کی پولنگ کی شرح65 فیصد سے بڑھ کر95 فیصد تک ہونی چاہیے تاکہ ایک اچھے اور سیکولر امیدوار کو منتخب کیاجاسکے۔
