بی جے پی کی حماقت ہی اُس کی شکست کا باعث:این رمیش

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔بی جے پی کی حماقتیں اُسے لے ڈوبی ہیں،عوام نے بی جے پی کو مناسب جواب دیاہے۔اس بات کااظہار شیموگہ ضلع کانگریس کے تشہیری مہم کے ضلعی صدر این رمیش نے کیا ہے ۔ انہوں نے آج پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو کامیابی ضرورت سےز یادہ یقین تھا،اسی طرح سے کانگریس کے لیڈروں اور عام لوگوں کے تعلق سے بی جے پی لیڈران غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے تھے،شیموگہ ضلع میں سات اسمبلی حلقوں میں بھی جیت کاجو گمان تھا وہ چکنا چورہوچکاہے،عوام نے بی جے پی کے غرور کو توڑدیاہے۔شیموگہ تیرتھ ہلی میں کانگریس کی شکست کیلئے بی جے پی کی منفی تشہیر کام آئی ہے،لیکن آنے والے دنوں میں ان خامیوں کو درست کرینگے۔شکاری پور اسمبلی حلقے میں ٹکٹ جاری کرنے کے تعلق سے ہائی کمان پس وپیش کا شکارتھی،جس کی وجہ سے بہتر امیدوارکو ٹکٹ نہیں ملی ، باوجوداس کے آنےوالے دنوں میں ہم اس غلطی کو درست کر ینگے ۔کانگریس پارٹی اقتدارمیں آئی ہے جو وعدے پارٹی نےکئے ہیں اُن وعدوں کو پوراکیاجائیگااور عوام کو خوشحال زندگی دینے کیلئے پابند رہیں گے۔اس موقع پرشیموگہ تشہیری کمیٹی کےسٹی صدر آصف،ایل ستیانارائن،کاوشی وشواناتھ وغیرہ موجودتھے۔