فیس کی ادائیگی کیلئے دبائو ڈال رہےنجی تعلیمی اداروں پر کارروائی کی جائے: کانگریس

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ : نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے اسکولوں اورکالجوں کی فیس ادا کرنے کیلئےوالدین پر دبائو ڈالاجارہا ہے،جس کی مذمت میںکرناٹکاپردیش کانگریس نے ضلعی سکریٹری دیویندرپا کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا گیاہے۔ کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ لاک ڈاؤن کےاثرسے زندگی کا گذارا ہی مشکل بن چکا ہےان حالات میںنجی تعلیمی ادارے اسکول اورکالجوںکی فیس اورڈ ونیشن دینےکا اصرار کررہے ہیں۔کانگریس پارٹی اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔گذشتہ دو سالوں سے مہلک وائرس کوروناکے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن میںلوگوں کی زندگیاں شدید پریشانیوںکا شکار ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ سیاسی طاقت رکھنے والے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان طلباء کے والدین پر دبائو ڈال رہے ہیں کہ اس سال کی اور پچھلے سال کی پوری فیس ادا کریں یا اپنے بچوں کی ٹی سی لیکر چلے جائیں ، یہ تاکید سی ایم کے زیر ملکیت شامل کالج سمیت متعددبڑے بڑے اسکولس اور کالج میں دی جارہی ہیں۔کانگریس نےانتباہ کیا کہ اگر یہ سلسلہ برقراررہتا ہے تواس کے خلاف لازمی طور پر پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائےگا اور کالجوں اور اسکولوں کے گھیرائو کا سبب بنے گا۔انہوں نے نجی تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے وہ والدین پر کسی طرح کا دبائو نہ ڈالیں ، اگر وہ آن لائن کلاس چلارہے ہیں تو صرف آن لائن کی فیس ہی وصول کریں،اسطرح والدین پر دبائو ڈالنا ٹھیک نہیں، انہوں نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ ایسے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف اقدامات اٹھائیں اور انکا لائسنس منسوخ کرے۔