دہلی:۔کرناٹک کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس سوال کا جواب مل گیا ہے۔ کانگریس کے تجربہ کار لیڈر سدارامیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ریاستی کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیو کمار ان کے نائب ہوں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کرناٹک کے دونوں لیڈروں کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد اعلان کیا کہل سابقہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا جنوبی ریاست کے اگلے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور شیوکمار کو ریاست کا نائب وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا۔تاہم پارٹی کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان جمعرات کو شام 7 بجے بنگلورو میں کانگریس قانون ساز پارٹی (سی ایل پی) کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب بنگلورو میں 20 مئی کو دوپہر کو منعقد ہوگی۔پارٹی کے 81 سالہ سربراہ کھڑگے نے پارٹی کے سابق سربراہ راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور پارٹی کرناٹک یونٹ کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا کے علاوہ کرناٹک کے دونوں لیڈران سے لگاتار بات چیت کی اور آخر میں اپنا فیصلہ لے لیا۔خیال رہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 224 میں سے 135 سیٹیں جیتی تھیں جبکہ حکمراں بی جے پی کو 66 اور جے ڈی ایس کو 19 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔
کانگریس نے سدارامیا کو وزیر اعلی اور ڈی کے شیوکمار کو نائب وزیر اعلی بنانے کا اعلان کیا۔ کہا جاتا ہے کہ نوجوان ایم ایل اے کو زیادہ موقع دیا گیا ہے، اور ان لوگوں کو ترجیح دی گئی ہے جو لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر منشور کو مؤثر طریقے سے نافذ کر سکیں اور کابینہ کی تشکیل کر سکیں۔ اپوزیشن لیڈر بی کے ہری پرساد کے ساتھ ودھان پریشد کے چھ ارکان کے نام شارٹ لسٹ میں ہیں۔
ممکنہ وزراء کی فہرست یہ ہے۔
بیلگام: لکشمن ساودی، لکشمی ہیبالکر، اور ستیش جارکی ہولی
باگل کوٹ-آر آر بی تھیم پورہ
بیجاپور: ایم بی پاٹل، شیوانند پاٹل، اور یشونت رائے گوڑا پاٹل
گلبرگہ: پریانک کھرگے، اجے سنگھ، اور شرن پرکاش پاٹل
رائچور: بسنا گوڑا تھروویہالا/ ہمپنا گوڑا بتھرلی
یادگیریایس ایس شرنپا درشن پور
بیدر: رحیم خان، ایشور کھنڈرے
کوپل: راگھویندر ہٹنل، بسوارا راجا ریڈی
گدگ: ایچ کے پاٹل
دھارواڑ: ونے کلکرنی، پرساد ابے، سنتوش لاڈ
شمالی کنڑ: بھیمنا نائک
ہاویری-آر رودرپا لامانی۔
بیلاری: تکارام، ناگیندر
چتردردرگہ: رگھومورتی
داونگیرے: شامنور شیواشنکرپا/ایس ایس ملکاارجن
شیموگہ: مدھو بنگارپا، بی کے سنگمیش
